کاروبار اور معیشت
زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 15.87 ارب ڈالر ہو گئے
- مرکزی بینک کے ذخائر میں ہفتہ وار 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، ملکی معاشی استحکام کے لیے مثبت اشارہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 8 مئی 2026 تک ان ذخائر کا حجم 15.867 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زیرِ جائزہ ہفتے کے دوران ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.337 ارب ڈالر رہے۔
مجموعی ذخائر میں سے کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5.469 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے بیان میں مزید کہا گیا کہ 8 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 15,867.4 ملین (15.867 ارب) ڈالر ہو گئے ہیں۔