دنیا
قطر کے قریب بحری جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل لگنے کی اطلاع ملی ہے، یو کے ایم ڈی ٹو
- رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں جہاز میں ایک چھوٹی سی آگ بھڑک اٹھی
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ڈی ٹو) نے اتوار کے روز بتایا کہ ایک بلک کارگو جہاز کو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شمال مشرق میں تقریباً 23 ناٹیکل میل کے فاصلے پر سفر کے دوران ایک نامعلوم پروجیکٹائل (گولہ یا میزائل نما شے) لگنے کی اطلاع ملی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے نتیجے میں جہاز میں ایک چھوٹی سی آگ بھڑک اٹھی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا۔ جہاز کے کپتان نے بتایا کہ اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ماحول کو کوئی نقصان پہنچا۔
یو کے ایم ٹی او نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام اس پروجیکٹائل کے ماخذ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
علاقے میں موجود دیگر جہازوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔
مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں بحری جہاز فوری طور پر یو کے ایم ٹی او کو اطلاع دیں۔