کھیل

بابر اعظم کے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فیلڈنگ

  • مہمان ٹیم کو بلے باز بابر اعظم کی خدمات حاصل نہیں تھیں، جو بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہمان ٹیم کو اسٹار بلے باز بابر اعظم کی خدمات حاصل نہیں ہیں، جو بائیں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹاپ آرڈر بلے بازوں عبداللہ فضل اور اذان اویس کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ شاہین آفریدی اور حسن علی بھی پیس اٹیک کا حصہ ہیں۔ نعمان علی ٹیم میں واحد اسپیشلسٹ اسپنر ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم میں فاسٹ بولر تسکین احمد کی دسمبر 2024 کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیشی پیس اٹیک ناہید رانا اور عبادت حسین پر مشتمل ہے جبکہ اسپن کے شعبے میں مہدی حسن معراج اور تیج الاسلام ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔