کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 15.85 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
- ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.29 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 23 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 15.85 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، یہ اعداد وشمار مرکزی بینک نے جمعرات کو بتائی ہے۔
ملک کے مجموعی لیکویڈ زرمبادلہ ذخائر 21.29 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار رہے، جن میں 5.44 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ 30 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 23 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 15,850.7 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔