مارکٹس

شیل کمپنی کا منافع توقعات سے بڑھ گیا، پہلی سہ ماہی میں 6.9 بلین ڈالر رہا

  • کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ تجزیہ کاروں کے پول میں اوسط تخمینہ 6.36 بلین ڈالر تھا
شائع اپ ڈیٹ

شیل کمپنی کا پہلی سہ ماہی کے دوران منافع توقعات سے بڑھ کر 6.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیل کمپنی نے جمعرات کو بتایا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران اس کی ایڈجسٹ شدہ آمدنی 6.92 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ تجزیہ کاروں کے پول میں اوسط تخمینہ 6.36 بلین ڈالر تھا اور گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ منافع 5.58 بلین ڈالر تھا۔