کھیل
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز طے، کینگروز 2022 کے بعد پہلی بار پاکستان آئینگے
- آسٹریلوی ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا، آسٹریلوی ون ڈے ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔
یہ سیریز مارچ/اپریل 2022ء کے بعد آسٹریلیا کی پاکستان میں پہلی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز ہو گی۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 2 اور 4 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.
تینوں میچز شام 4 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے جب کہ ٹاس 4 بجے ہو گا۔