کھیل

کوسٹیوک نے آندریوا کو ہرا کر میڈرڈ اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

  • کوسٹیوک نے ایک گھنٹہ 20 منٹ کے بھرپور مقابلے کے بعد آندریوا کو 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر میڈرڈ اوپن کا تاج اپنے سر سجایا
شائع اپ ڈیٹ

یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک نے میڈرڈ اوپن کے فائنل میں میرا آندریوا کو 3-6 اور 5-7 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا تیسرا اور پہلا ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹائٹل جیت لیا۔ ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں کوسٹیوک نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، جبکہ 19 سالہ روسی کھلاڑی آندریوا نے صبر و تحمل سے مقابلہ کیا لیکن فیصلہ کن لمحات میں دباؤ کا شکار ہو گئیں۔

پہلے سیٹ میں کوسٹیوک نے بہترین کھیل کی بدولت 2-5 کی برتری حاصل کی اور ڈبل فالٹ کے باوجود ہمت نہ ہارتے ہوئے سیٹ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں مقابلہ اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، جہاں آندریوا نے ایک موقع پر 1-3 کی برتری حاصل کی، لیکن کوسٹیوک نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اسکور 3-3 کر دیا۔ آندریوا کو سیٹ جیتنے کے مواقع ملے لیکن کوسٹیوک نے لگاتار دو ایس لگا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ آخر میں آندریوا کے ڈبل فالٹ نے کوسٹیوک کو برتری دلائی جس کے بعد انہوں نے پراعتماد سروس کے ساتھ جیت مکمل کی۔