وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سربراہ کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال اور متعلقہ فریقین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل رابطہ کاری کا جائزہ لیا
شائع اپ ڈیٹ

دفتر خارجہ نے منگل کے روز کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی پیش رفت اور جاری سفارتی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین علاقائی صورتحال اور متعلقہ فریقین کے ساتھ پاکستان کی مسلسل رابطہ کاری کا جائزہ لیا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کا پیغام دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کی جاری کوششوں کو بھی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔