امریکہ اور ایران کے درمیان امن کوششوں میں تعطل، خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان

  • سعودی عرب کا بنچ مارک انڈیکس 1.2 فیصد گر گیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں تعطل اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث جمعرات کو بیشتر خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان رہا۔ ایران کی جانب سے دو بحری جہاز قبضے میں لینے اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول سخت کرنے سے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

سعودی عرب کا بنچ مارک انڈیکس 1.2 فیصد گر گیا، جس سے مندی کا یہ سلسلہ مسلسل چھٹے سیشن تک دراز ہو گیا۔ الراجدھی بینک کے شیئرز میں 2.2 فیصد اور سعودی نیشنل بینک میں 1.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح قطر کا انڈیکس 0.1 فیصد اور ابوظہبی کا انڈیکس 0.4 فیصد خسارے میں رہا۔

دبئی کا انڈیکس ابتدائی اضافے کے بعد برابری پر بند ہوا، تاہم بجٹ ایئر لائن ایئر عربیہ کے شیئرز میں 1.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب خلیج سے باہر مصر کے بلو چپ انڈیکس نے اس رجحان کے برعکس 0.8 فیصد بہتری دکھائی۔ ماہرین کے مطابق سفارتی تعطل اور تجارتی پابندیوں نے مارکیٹ کو دفاعی پوزیشن پر برقرار رکھا ہوا ہے۔