مارکٹس

دالیان مارکیٹ میں مندی کے اثرات، پام آئل کی قیمتوں میں کمی

  • جولائی کیلئے پام آئل کے بینچ مارک کنٹریکٹ کی قیمت میں 35 رنگٹ یا 0.76 فیصد کی کمی ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل کے مستقبل کے سودوں میں مسلسل 3 سیشنز کے اضافے کے بعد جمعرات کو کمی دیکھی گئی جس کی وجہ دالیان کی خوردنی تیل کی مارکیٹ میں ہونے والی مندی ہے۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر جولائی کی ترسیل کے لیے پام آئل کے بینچ مارک کنٹریکٹ کی قیمت میں ابتدائی تجارت کے دوران 35 رنگٹ یا 0.76 فیصد کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 4,593 رنگٹ (1,161.31 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئی۔