کھیل

بائرن کی ٹائٹل جیت کے جشن میں چینی مٹی کے طوطے نے سب کی توجہ سمیٹ لی

  • بائرن میونخ نے وی ایف بی اسٹٹ گارٹ کو 2-4 سے ہرا کر چار میچز قبل ہی 35 ویں بار جرمن چیمپئن شپ جیت لی
شائع اپ ڈیٹ

الیانز ایرینا میں بائرن میونخ کی بنڈس لیگا ٹائٹل جیت کے جشن کے دوران چینی مٹی کا کاکاٹو (طوطا) مرکزِ نگاہ بنا رہا، جسے ٹیم کے لیے خوش قسمتی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ اس پرندے کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے کھلاڑیوں کی چیمپئن شپ جیتنے والی آفیشل ٹی شرٹس پر بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

بائرن میونخ نے وی ایف بی اسٹٹ گارٹ کو 2-4 سے شکست دے کر لیگ میں ابھی چار میچز باقی ہونے کے باوجود 35 ویں بار جرمن چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ جشن کے دوران کھلاڑیوں اور اسٹاف نے اس چینی مٹی کے پرندے کو کسی ٹرافی کی طرح فضا میں لہرایا اور ٹیم فوٹوز کے لیے اپنے سامنے رکھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مجسمہ گزشتہ سیزن میں لیگ ٹائٹل کے جشن کے دوران بائرن کے کھلاڑیوں نے میونخ کے ایک ریسٹورنٹ سے اٹھا لیا تھا، جسے بعد ازاں ریسٹورنٹ کے مالک نے باقاعدہ طور پر ٹیم کے حوالے کر دیا۔ تب سے یہ کاکاٹو ٹیم کا غیر سرکاری مسکوٹ بن چکا ہے۔