پاکستان
پاکستان اور پولینڈ کا اعلیٰ سطح کے ٹیلیفونک رابطے میں باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- پولش وزیرِ خارجہ کی ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کروانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسلاؤ سیکورسکی کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں جانب سے پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
سیکورسکی نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے حوالے سے اسلام آباد کے مسلسل عزم کو سراہا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے اسحاق ڈار کو جون 2026 میں پولینڈ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔