معاہدہ طے پانے تک ایران کی بحری ناکہ بندی پوری قوت سے برقرار رہے گی، ٹرمپ کا اعلان
- آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے، تجارتی سرگرمیوں اور آمد و رفت کے لیے تیار ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی اس وقت تک مکمل طور پر برقرار رہے گی جب تک تہران کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بڑے حروف میں لکھے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور تجارتی سرگرمیوں اور آمد و رفت کے لیے تیار ہے لیکن ایران کے حوالے سے بحری ناکہ بندی اس وقت تک پوری قوت کے ساتھ نافذ العمل رہے گی جب تک کہ ہمارے ایران کے ساتھ معاملات سو فیصد مکمل نہیں ہو جاتے۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایران کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں تہران نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کو تمام جہازوں کے لیے کھلا قرار دیا تھا۔