کھیل

پی ایس ایل 11 : پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی

  • 197 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 172 رنز ہی بناسکی
شائع April 14, 2026 اپ ڈیٹ April 14, 2026 12:57pm

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24  رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔

کوشل مینڈس 68 اور محمد حارث 38 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ بابر اعظم نے 18، فرحان یوسف 30 اور بریسویل نے 14 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

197 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 172 رنز ہی بناسکی۔ شان مسعود 35 اور جوش فلپس 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 ، افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔