انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.07 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.07 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.10 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا پیر کو ڈالر مستحکم رہا جبکہ بڑھتی ہوئی ایران جنگ کے پیشِ نظر گھبرائے ہوئے سرمایہ کاروں کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے باعث جاپانی ین 160 فی ڈالر کی اہم ترین سطح کے قریب منڈلاتا رہا۔

ابتدائی تجارت میں یورو کی قدر 0.13 فیصد کمی کے ساتھ 1.151 ڈالر رہی، جبکہ اسٹرلنگ (پاؤنڈ) کی قیمت 1.3187 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر انڈیکس 100.2 پر رہا۔

آسٹریلوی ڈالر 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6893 ڈالر پر پہنچ گیا، جو گزشتہ ہفتے کی دو ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ہی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

مزید برآں پیر کو اتار چڑھاؤ سے بھرپور تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔