پاکستان

سندھ میں نیا تعلیمی سال کل شروع ہوگا، ہفتے میں دو تعطیلات کا فیصلہ

صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں فیصلے پر عملدرآمد شروع
شائع March 31, 2026 اپ ڈیٹ March 31, 2026 06:40pm

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، جس کے تحت اسکولوں میں ہفتے میں دو تعطیلات کی جائیں گی۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں نافذ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق کفایت شعاری مہم کے حصے کے طور پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ہفتے کی تعطیل کا فیصلہ حکومت کے اگلے احکامات تک برقرار رہے گا۔ صوبائی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا تعلیمی سال اساتذہ کے نئے عزم، طلبہ کے جوش و خروش اور والدین کے مسلسل تعاون کا آئینہ دار ثابت ہوگا۔