دنیا
ایران کا سعودی پرنس سلطان ایئربیس پر حملہ، 12 امریکی فوجی زخمی، دو کی حالت نازک
- جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی
جمعہ کو ایک امریکی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی فوجی حملے میں 12 امریکی فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ان تازہ زخمیوں کے بعد 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے اب تک زخمی ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔
اس سے قبل جمعہ کو امریکی فوج نے بتایا تھا کہ ان میں سے 273 اہلکار پہلے ہی اپنی ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں، تنازع میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔