کھیل

میامی اوپن : سبالینکا اور ریباکینا کے درمیان سیمی فائنل کا بڑا مقابلہ طے

  • ریباکینا نے جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر تیسری بار میامی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
شائع March 26, 2026 اپ ڈیٹ March 26, 2026 01:50pm

دنیا کی دو ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں ایرینا سبالینکا اور ایلینا ریباکینا نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچز جیت کر میامی اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

عالمی نمبر ایک سبالینکا نے امریکی حریف ہیلی بیپٹسٹ کو 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ وہ انڈین ویلز کی فتح کے بعد اب ’سن شائن ڈبل‘ مکمل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ سبالینکا کا کہنا ہے کہ ریباکینا کے خلاف مقابلہ ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے جو ہمیں بہترین ٹینس کھیلنے پر مجبور کرتا ہے۔ بیلاروس سے تعلق رکھنے والی دفاعی چیمپئن کا اس سال کا ریکارڈ 21-1 ہے اور انہیں ریباکینا پر 9-7 کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب ایلینا ریباکینا نے جیسیکا پیگولا کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود شاندار واپسی کی اور 2-6، 6-3، 6-4 سے کامیابی سمیٹ کر تیسری بار میامی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

ریباکینا نے اعتراف کیا کہ جیسیکا کے خلاف میچ مشکل تھا لیکن انہوں نے اپنی حکمت عملی بدل کر نیٹ پر آ کر کھیلنے کو ترجیح دی جس سے انہیں کامیابی ملی۔

جمعرات کو ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں امریکہ کی کوکو گاف کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا سے ہوگا۔