دنیا
یورپی یونین کا آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے اقدامات پر غور
- آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ہمارے مفاد میں ہے، کاجا کالاس
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک پیر کو اس بات پر غور کریں گے کہ یورپی سطح پر آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے کیا اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ہمارے مفاد میں ہے اور اسی لیے ہم اس حوالے سے یورپی سطح پر ممکنہ اقدامات پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔