کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 500 روپے کی کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5109 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع March 9, 2026 اپ ڈیٹ March 9, 2026 02:42pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 65 ڈالر کی نمایاں کمی سے 5109 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 6100 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے کی کمی سے 8 ہزار 894 روپے ہوگئی۔