کاروبار اور معیشت
زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 16.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
- ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 21.43 ارب ڈالر ہو گئے
مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 27 فروری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16.3 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
ہفتہ وار بنیادوں پر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مجموعی طور پر ملک کے کل مائع (لیکویڈ) زرمبادلہ کے ذخائر 21.43 ارب ڈالر کی سطح پر رہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 5.13 ارب ڈالر رہی، جس کے بعد 27 فروری 2026 تک ملک کے مجموعی مائع ذخائر 21.43 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے تصدیق کی کہ مذکورہ ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے زرمبادلہ کے ذخائر 87 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ 16.3 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔