مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

  • مقامی کرنسی 3 پیسے کی بہتری سے 279.62 کی سطح پر بند ہوئی
شائع February 12, 2026 اپ ڈیٹ February 13, 2026

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.62 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 279.65 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر جاپانی ین جمعہ کے روز تقریباً 15 مہینوں کے دوران اپنے بہترین ہفتے کی جانب گامزن رہا۔ جاپانی وزیرِ اعظم ثنائے تاکائیچی کی تاریخی انتخابی کامیابی کے بعد ین کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس نے ملک کی مالیاتی حالت کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات کو دور کر دیا ہے۔

غیر ملکی زر مبادلہ (فاریکس) کی مارکیٹ میں اس ہفتے کی اصل توجہ کا مرکز ین کی دوبارہ بحالی رہی، خاص طور پر اس لیے کہ اس اضافے نے ان ابتدائی اندازوں کو غلط ثابت کر دیا جن کے مطابق یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اگر تاکائیچی بھاری مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو کرنسی کی فروخت کے دباؤ میں مزید تیزی آ سکتی ہے۔