مارکٹس

نسان موٹر کے سہ ماہی آپریٹنگ منافع میں 44 فیصد کی بڑی کمی

  • گزشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی نے 31.1 ارب ین کا منافع کمایا تھا
شائع February 12, 2026 اپ ڈیٹ February 12, 2026 02:33pm

نسان موٹر نے جمعرات کو تیسری سہ ماہی کے آپریٹنگ منافع میں 44 فیصد کمی رپورٹ کی جو گرکر 17.5 ارب ین (114.37 ملین ڈالر) رہ گیا ہے۔

جاپانی آٹو میکر کو اس وقت امریکہ اور چین جیسی مارکیٹوں میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

یہ نتائج ایل ایس ای جی کے چھ تجزیہ کاروں کے سروے میں لگائے گئے 81 ارب ین کے اوسط نقصان کے تخمینے سے بہتر رہے۔

گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران کمپنی نے 31.1 ارب ین کا منافع کمایا تھا۔