دنیا

جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزیرے کے گرد چین کا بحری اور فضائی گشت“

  • فلپائنی سفارت خانے کا معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز
شائع January 31, 2026 اپ ڈیٹ January 31, 2026 03:32pm

چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے بتایا کہ چین نے ہفتے کو جنوبی بحیرہ اسکاربورو شول کے گرد بحری اور فضائی گشت کیا۔

یہ شول (سمندری چٹان) فلپائن کے خصوصی اقتصادی زون میں واقع ہے لیکن چین بھی اسے اپنی سرزمین کا حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

بیجنگ میں موجود فلپائنی سفارت خانے نے اس معاملے پر تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے جنوری کے دوران اس علاقے میں جنگی تیاریوں پر مبنی گشت میں اضافہ کیا ہے جس کا مقصد خطے کے بعض ممالک کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیز مداخلتوں کا بھرپور جواب دینا ہے۔

منیلا کی مسلح افواج نے منگل کو بتایا کہ فلپائن اور امریکہ کی افواج نے رواں ہفتے کے آغاز میں اسکاربورو شول کے علاقے میں مشترکہ فوجی مشقیں کیں۔ نومبر 2023 کے بعد سے اب تک یہ اس نوعیت کی 11 ویں مشق تھی۔