پاکستان

معاشی پالیسی سازی، حکومت کا پلاننگ ڈویژن کو مرکزی کلیئرنگ ہاؤس بنانے کا فیصلہ

  • فیصلہ اقتصادی اصلاحاتی کمیٹی کے سطح اجلاس میں کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے اقتصادی وزارتوں اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد پلاننگ ڈویژن کو تمام اقتصادی پالیسیوں کیلئے ایک مرکزی کلیئرنگ ہاؤس کے طور پر دوبارہ تشکیل دینے (ری اسٹرکچر) کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ اقتصادی اصلاحاتی کمیٹی (ای آر سی) کے ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کی۔

ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی اقتصادی اصلاحاتی کمیٹی نے پلاننگ ڈویژن کو تمام معاشی پالیسیوں کیلئے ایک مرکزی کلیئرنگ ہاؤس کے طور پر منظم کرنے پر توجہ مرکوز کی جس میں معاشی وزارتوں، دیگر متعلقہ ڈویژنز اور نجی شعبے کے کلیدی شراکت داروں (اسٹیک ہولڈرز) کو شامل کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزرائے منصوبہ بندی، خزانہ، توانائی، اور اقتصادی امور (ای اے ڈی)، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ؛ چیف اکانومسٹ؛ سیکرٹری پلاننگ؛ اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026