ایرانی انقلابی گارڈز کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان، سربراہ خارجہ پالیسی یورپی یونین
- ہم ایران پر نئی پابندیاں عائد کررہے ہیں، کایاس کالس
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایاس کالس نے جمعرات کو وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین بہت جلد ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ فورس (آئی آر جی سی) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لے گی۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہم ایران پر نئی پابندیاں عائد کر رہے ہیں اور مجھے توقع ہے کہ ہم اسلامی انقلابی گارڈ فورس کو بھی دہشت گردوں کی فہرست کا حصہ بنا دیں گے۔