کھیل

ٹی ٹونٹی سیریز، آسٹریلوی ٹیم کل لاہور پہنچے گی

  • دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 29 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
شائع January 27, 2026 اپ ڈیٹ January 27, 2026 01:20pm

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کل بدھ کو دو گروپس میں لاہور پہنچے گی۔

آسٹریلوی ٹیم پہلے روز آرام کرے گی جبکہ پاکستانی کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 29 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے سپورٹ اسٹاف یا کھلاڑی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31 جنوری جب کہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔