سونے اور چاندی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ، نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار کی ڈالر کی تاریخی سطح سے صرف 12 ڈالر کی دوری پر
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کے نیتجے میں قیمتیں دھاتوں کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں ہفتہ کو سونا 65 ڈالر کے نمایاں اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 4988 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6 ہزار500 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 573 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار812 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 100 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 526 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار10 ہزار 801 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ہے۔