کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، ایک تولہ چاندی پہلی بار 10 ہزار سے متجاوز

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 94 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4923 ڈالر فی اونس پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں جمعہ کو ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بدھ کو سونا 94 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4923 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 15 ہزار 662 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار802 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار239 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپےکی کمی سے 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 372 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخی میں پہلی بار 10 ہزار کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 10 ہزار 275 روپے پر جاپہنچی۔