مارکٹس

زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 16.056 ارب ڈالر ہو گئے

  • ملک کے مجموعی مائع غیرملکی ذخائر کی مالیت 21.192 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
شائع January 8, 2026 اپ ڈیٹ January 8, 2026 08:24pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے جمعرات کو رپورٹ دی کہ 2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 141 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 16.056 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر کی مالیت 5.137 ارب ڈالر رہی، جس کے بعد ملک کے مجموعی مائع غیر ملکی ذخائر 21.192 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں 141 ملین ڈالر کا اضافہ بنیادی طور پر معمول کی رقوم کی آمد (انفلوئس) اور ادائیگیوں (ری پیمنٹس) کی وجہ سے ہوا۔

ملکی ذخائر میں یہ معمولی اضافہ زرمبادلہ کے اثاثوں میں استحکام کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ پاکستان اپنے بیرونی کھاتوں کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔