ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 26 دسمبر 2025 تک پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 21.012 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ ان میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 15.915 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق 26 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 13 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد 15.915 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر انفلوز اور ادائیگیوں کی وجہ سے ہوا۔
کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر کی مالیت 5.097 ارب ڈالر رہی جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 21.012 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔