پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روزکے لیے ہوگا
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی ۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسےفی لٹرکمی کی گئی،اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری دی گئی جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے08پیسے فی لٹر ہوگئی۔
اعلامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے اگلے 15 روزکے لیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر نظرِثانی کے بعد مقرر کی گئی ہیں۔
قبل ازیں پٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 265 روپے 65 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ عالمی تیل قیمتوں اور زرِ مبادلہ کی شرح میں اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر پندرہ روز بعد لیا جاتا ہے۔