دنیا

ترکیہ میں داعش کے ساتھ جھڑپ ، 7 پولیس اہلکار زخمی

استنبول میں ایک مکان پر کارروائی کے دوران مشتبہ افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کی ، رپورٹ
شائع December 29, 2025 اپ ڈیٹ December 29, 2025 01:14pm

ترکیہ کے شمال مغربی صوبے یالووا میں مشتبہ داعش جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کے دوران سات ترک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی حبر کی رپورٹ کے مطابق پولیس ٹیموں نے بحیرہ مرمرہ کے ساحل پر واقع استنبول کے جنوب میں یالووا کے قریب ایک مکان پر کارروائی کی، جہاں عسکریت پسندوں کی موجودگی کا شبہ تھا۔ نشریاتی ادارے کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل این ٹی وی نے بتایا کہ کارروائی کے آغاز پر مشتبہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں جھڑپ ہوئی۔ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے صوبہ برصہ سے پولیس کی اسپیشل فورسز کو بھی علاقے میں طلب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترک پولیس نے 115 مشتبہ داعش ارکان کو حراست میں لیا تھا، جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ملک میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ استنبول کے چیف پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ان عسکریت پسندوں کا ہدف خاص طور پر غیر مسلم افراد تھے۔