پاکستان

یمن میں امن واستحکام کیلئے پاکستان سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

  • ہم تمام یمنی فریقوں سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ باہمی اتفاق شدہ نکات کی بنیاد پر جامع اور مذاکراتی سیاسی حل کی جانب تعمیری اور خلوصِ نیت سے پیش قدمی کریں
شائع December 27, 2025 اپ ڈیٹ December 27, 2025 01:03pm

پاکستان یمن میں حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،جمہوریہ یمن میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے, اس ضمن میں متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہے۔

ہفتہ کو ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یمنی فریقین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں گے جو صورتِ حال میں مزید کشیدگی کا باعث بنے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم تمام یمنی فریقوں سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ باہمی اتفاق شدہ نکات کی بنیاد پر جامع اور مذاکراتی سیاسی حل کی جانب تعمیری اور خلوصِ نیت سے پیش قدمی کریں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ جاری سفارتی کوششیں ملک میں پائیدار امن کے قیام اور یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات پر منتج ہوں گی۔

ہم تمام یمنی فریقین سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ طے شدہ نکات کی بنیاد پر ایک جامع، مذاکراتی سیاسی حل کے لیے تعمیری انداز میں اور نیک نیتی کے ساتھ عمل میں آئیں۔

پاکستان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ سفارتی کوششیں عملی اقدامات میں تبدیل ہوں گی، جو یمن میں دیرپا امن کے قیام اور یمنی عوام کی مشکلات کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی.