پاکستان

کراچی کسٹمز نے 6 کروڑ 20 لاکھ مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز ضبط کر لیے

*خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانوں سے موبائل فونز برآمد کیے گئے
شائع December 26, 2025 اپ ڈیٹ December 26, 2025 05:44pm

کراچی کسٹمز انفورسمنٹ کے کلیکٹریٹ کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز کی کھیپ ضبط کر لی۔

ایف بی آر کے مطابق اے ایس او کی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر مخصوص علاقوں میں عام لباس میں اسکواڈ تعینات کیے، جس میں ٹرک کی نگرانی کی جا رہی تھی جو اسمگل شدہ موبائل فونز لے جا رہا تھا۔

معائنہ کے دوران گاڑی کے خفیہ خانے سے 803 مختلف برانڈز کے موبائل فونز برآمد ہوئے، جن میں آئی فون، ویوو، گوگل پکسل، انفینکس اور اسپارک شامل ہیں۔

ضبط شدہ موبائل فونز کی مالیت تقریباً 62 ملین روپے ہے، جبکہ ٹرک کی قیمت تقریباً 25 ملین روپے بتائی گئی، جس سے کیس کی مجموعی مالیت تقریباً 87 ملین روپے بنتی ہے۔

ڈرائیور اور اس کے ہیلپر کو حراست میں لیا گیا اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔