اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 25 دسمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کےمطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں بینکوں کی برانچز میں لین دین نہیں ہو سکے گا، اس کے علاوہ کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ سمیت دیگر بینکنگ سروسز بھی اس روز دستیاب نہیں ہوں گی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025