کھیل

پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا

  • 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا
شائع December 20, 2025 اپ ڈیٹ December 20, 2025 05:20pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ نئی فرنچائزز کی نیلامی براہِ راست نشر کی جائے گی۔

پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہوگا۔

مزید ٹیموں اور میچز سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔