دنیا

منجمد روسی اثاثوں کے استعمال پر اتفاق کی امید ہے، یورپی یونین

  • یہ پہلا موقع نہیں ہوگا کہ ایک انتہائی پیچیدہ صورتحال میں کوئی حل نکالا گیا ہو،کاجا کالس
شائع December 18, 2025 اپ ڈیٹ December 18, 2025 02:48pm

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یورپی یونین کے رہنما منجمد روسی اثاثوں کو یوکرین کے دفاع اور تعمیر نو کے لیے مالی معاونت میں استعمال کرنے پر اتفاق تک پہنچ جائیں گے۔ یہ بیان انہوں نے جمعرات کو ہونے والے اہم یورپی یونین سربراہی اجلاس سے قبل جرمن ریڈیو چینل ڈوئچ لینڈ فنک سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہوگا کہ ایک انتہائی پیچیدہ صورتحال میں کوئی حل نکالا گیا ہو۔