کاروبار اور معیشت

دین ٹیکسٹائل ملز میں 3.2 میگاواٹ کی نئی شمسی توانائی کا اضافہ

  • پاکستان میں شمسی توانائی کا استعمال بڑھ گیا ، سولرائزیشن کا رجحان ملک بھر میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے ، پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ایکوئٹیبل ڈیولپمنٹ
شائع December 9, 2025 اپ ڈیٹ December 9, 2025 06:57pm

دین ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (ڈی آئی این ٹی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 3.2 میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے، جس سے کمپنی کی کل آپریشنل شمسی صلاحیت اب 11.2 میگاواٹ ہو گئی ہے۔

کمپنی نے یہ معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج(پی ایس ایکس) کو نوٹس کے ذریعے فراہم کیں اور کہا کہ یہ اقدام پائیداری اور توانائی کی کارکردگی کے لیے کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع خاص طور پر شمسی توانائی، رہائشی اور تجارتی شعبوں میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار ایکوئٹیبل ڈویلپمنٹ (پی آر آئی ای ڈ ی) کے مطابق ملک میں سولرائزیشن کا رجحان بے مثال ہے اور سولر فوٹوولٹک (پی یو) پینلز کی مجموعی صلاحیت 33 گیگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔

اس بڑھتے ہوئے رجحان نے قومی گرڈ اور توانائی کے شعبے پر اثرات ڈالے ہیں، جہاں بجلی کی کھپت بدستور جمود کا شکار ہے، تاہم توانائی کے اس نسبتاً سستے ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔