مارکٹس
چین کے مرکزی بینک کی مسلسل 13ویں ماہ سونے کی خریداری
- نومبر تک ذخائر 74.12 ملین فائن ٹرائے اونس تک جاپہنچے
چین نے سونے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ جاری رکھتے ہوئے نومبر کے اختتام تک اپنے ذخائر 74.12 ملین فائن ٹرائے اونس تک بڑھا لیے۔
یہ ذخائر اکتوبر کے اختتام پر 74.09 ملین فائن ٹرائے اونس تھے، اس طرح چین نے لگاتار 13ویں ماہ سونے کی خریداری کا سلسلہ برقرار رکھا۔
پیپلز بینک آف چائنا کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ کے اختتام پر چین کے سونے کے مجموعی ذخائر کی مالیت 310.65 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جو اکتوبر کے اختتام پر 297.21 ارب ڈالر تھی۔
یوں ایک ماہ کے دوران سونے کے ذخائر کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔