دنیا

قطر ایئر ویز نے حماد الخاطر کو گروپ کا سی ای او مقرر کر دیا

*حماد الخاطر 7 دسمبر سے چارج لینگے، انہوں نے بدر محمد المیر کی جگہ لی
شائع December 7, 2025 اپ ڈیٹ December 7, 2025 02:00pm

ریاستی ملکیت والی قطر ایئر ویز نے حماد الخاطر کو گروپ کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا، جو 7 دسمبر سے چارج لینگے، انہوں نے بدر محمد المیر کی جگہ لی۔

بدر المیر اکتوبر 2023 میں کیریئر کے سی ای او مقرر کیے گئے تھے۔ وہ اکرار ال بیکر کی جگہ آئے تھے، جو ایئرلائن کی صنعت کے سب سے زیادہ بات کرنے والے رہنماؤں میں سے ایک تھے اور تقریباً تین دہائیوں تک ایئرلائن کی قیادت کے بعد ریٹائر ہوئے۔

حماد الخاطر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور قطر کی ریاستی تیل کی کمپنی قطر انرجی میں بھی دیگر عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔