پاکستان

کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی

  • ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف، شعلوں کی شدت کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں
شائع December 4, 2025 اپ ڈیٹ December 4, 2025 05:42pm

کراچی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں جمعرات کو ایک گارمنٹ فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے واقعے کی تصدیق کی۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ جیسے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوئی، فوراً فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کے ساتھ جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق ٹیم آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔