سری لنکا کو شکست، پاکستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی، صدر وزیراعظم کی مبارکباد
- سیریز کا کامیاب انعقاد پوری قوم اور منتظمین کی مشترکہ کامیابی ہے، آصف زرداری ،شہباز شریف
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میچ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیل کر 114 رنز بنائے، پاکستان نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں پورا کیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 36 اور بابراعظم نے37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کے 8 بیٹر ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے۔ صرف مشرا نے47گیندوں پر 59رنز اسکور کیے۔
شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3، 3 وکٹیں اور ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے 115 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ محمدنواز نے فائنل میں چار اوورز میں 17 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ سیریز میں دس وکٹیں حاصل کیں۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی سہ ملکی کرکٹ سیریز میں فتح اور فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ