دنیا

سی این این نے ایپل نیوز سے خبریں ہٹا دیں، سیمیفور

دونوں کمپنیوں نے ایک نئے معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے، رپورٹ
شائع November 24, 2025 اپ ڈیٹ November 24, 2025 12:42pm

سی این این نے ایپل نیوز سے اپنی خبریں ہٹا دی ہیں، اور پلیٹ فارم کے ساتھ مواد شیئر کرنے کا معاہدہ ختم کر دیا۔

سیمیفور نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ دونوں کمپنیوں نے ایک نئے معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے، جس کے تحت سی این این کی خبریں دوبارہ ایپل نیوز پر شائع کی جائیں گی۔

رائٹرز فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کر سکا۔

ایپل اور سی این این نے رائٹرز کی کمنٹس کی درخواست پر فوری طور پر جواب نہیں دیا۔