کھیل

سہ فریقی سیریز، مبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی

  • پاکستان کے خلاف جیت کیلیے پورا پلان تیار ہے، سکندر رضا
شائع November 21, 2025 اپ ڈیٹ November 21, 2025 03:34pm

سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 163 رنز کے تعاقب میں 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا اور بریڈ ایونز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔

ٹینوٹینڈا مپوسا 5 اور گریم کریمر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد کپتان سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جیت کیلیے پورا پلان تیار ہے۔

سکندر رضا نے راولپنڈی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما جیسی مشکل صورتحال میں بہترین پچ اور آؤٹ فیلڈ بنا کر قابلِ ستائش کام کیا گیا۔