سہ ملکی سیریز: پاکستان نے افتتاحی میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
- گرین شرٹس نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
پاکستان نے زمبابوے کا 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
میچ کی پہلی اننگز میں زمبابوے نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے ہیں۔ زمبابوے کے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے 49 زنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکندر رضا نے 34 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2، صائم ایوب، ابرار احمد، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
دوسری اننگز میں فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوبے کے بریڈ ایونز نے 2 جب کہ دیگر 3 باؤلرز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔