کھیل

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ ، سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران رونالڈو بھی شریک

  • 950 سے زائد گول کرنے والے اسٹار فٹبالر 2027 تک سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کے ساتھ منسلک ہیں
شائع November 19, 2025 اپ ڈیٹ November 19, 2025 03:35pm

پرتگال کے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شرکت کی۔

ٹرمپ سعودی عرب کے حکمران کے طور پر معروف ولی عہد کی میزبانی کر رہے ہیں، جو 2018 میں امریکی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد اپنے عالمی تشخص کی بحالی اور واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رونالڈو، جنہوں نے کلب اور ملکی ٹیم کے لیے 950 سے زائد گول کیے ہیں 2027 تک سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کے لیے معاہدے کے تحت کھیلیں گے جو زیادہ تر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہیں۔