کاٹن مارکیٹ مستحکم ، کاروباری حجم میں کمی ریکارڈ
- سندھ میں کپاس کی نئی قیمت 14,800 سے 15,750 روپے فی من کے درمیان رہی ، نسیم عثمان
مقامی کاٹن مارکیٹ منگل کو مستحکم رہی جبکہ کاروباری حجم کم رہا۔ کپاس کے تجزیہ کار نسیم عثمان نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ سندھ میں نئی کپاس کی قیمت 14,800 سے 15,750 روپے فی من جب کہ پنجاب میں 14,800 سے 15,500 روپے فی من کے درمیان ہے۔
کپاس جنرز ایسوسی ایشن کی نصف ماہانہ رپورٹ کے مطابق 15 نومبر تک مجموعی طور پر 48 لاکھ 56 ہزار گانٹھیں مارکیٹ میں پہنچ چکی ہیں۔
پنجاب میں پھٹی کی قیمت 6,600 سے 8,200 روپے فی 40 کلو جبکہ سندھ میں 7,600 سے 9,300 روپے فی 40 کلو کے درمیان ہے۔ بلوچستان میں کپاس کی قیمت 15,100 سے 16,000 روپے فی من، پھٹی کی قیمت 7,000 سے 8,500 روپے فی من اور بلوچی کپاس 16,000 سے 16,100 روپے فی من کے درمیان رہی۔ پرائم مارکی کپاس کی قیمت 16,700 سے 16,800 روپے فی من ریکارڈ کی گئی ۔
مارکیٹ میں مختلف علاقوں کی کپاس کی فروخت کی تفصیل اس طرح ہے، گھوٹکی کے 1,600 بیل پرائم مارکی کپاس 16,600 سے 16,700 روپے، ڈھرکی اور میر پور ماتھیلو کے 400 بیل 15,800 روپے، صالح پٹ اور محراب پور کے 400 بیل 14,200 روپے، میانوالی کے 800 بیل 15,200 سے 15,575 روپے، لیہ کے 400 بیل 14,900 سے 15,500 روپے، فورٹ عباس کے 1,400 بیل 15,000 روپے اور دیگر علاقوں میں بھی فروخت ہوئی۔
اسپارٹ ریٹ 15,100 روپے فی من پر برقرار رہا۔ پالسٹر فائبر 325 روپے فی کلو دستیاب ہے۔