اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، ملزمان کے سنسنی خیز انکشافات
- 11 نومبر کو اسلام آباد میں عدالت کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق اور کم از کم 27 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے سلسلے میں حراست میں لیے گئے افراد سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، تفتیش کاروں کے حوالے سے بتایا گیا کہ جو خودکش حملہ آور جوڈیشل کمپلیکس پر حملے سے چند روز قبل فیض آباد کے پولیس چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔
لیکن وہ خودکش جیکٹ کا پن نہیں کھول سکا۔ ناکام ہونے کے بعد حملہ آور راولپنڈی واپس گیا، چند دن بعد واپس آیا اور جوڈیشل کمپلیکس پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
11 نومبر کو اسلام آباد میں عدالت کے باہر خودکش حملے میں 12 افراد جاں بحق اور کم از کم 27 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے بتایا کہ ایک حملہ آور ضلع کورٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن اندر داخل نہیں ہو سکا۔
محسن نقوی نے کہا کہ حکام کی ترجیح حملہ آور کی شناخت کرنا ہوگی اور ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔