کھیل

پاکستان آئی سی سی او ڈی آئی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا

  • پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 14 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے
شائع November 12, 2025 اپ ڈیٹ November 12, 2025 11:24pm

پاکستان نےسری لنکا کے خلاف فتح حاصل کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی او ڈی آئی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ۔

ہوم سائیڈ نے منگل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 میچوں کی سیریز کے پہلے او ڈی آئی میں سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں جنوبی افریقہ سے اوپر آ گیا ہے۔

میچ کی سب سے نمایاں کارکردگی سلمان علی آغا کی 87 گیندوں پر ناقابل شکست 105 رنز کی اننگز رہی۔ اس کارکردگی کی بدولت وہ آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں14 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولرز میں لیگ اسپنر ابرار احمد نے میچ میں حصہ نہ لینے کے باوجود 17 درجے اضافہ کر کے اپنی حالیہ مسلسل اچھی فارم کا مظاہرہ کیا۔ فاسٹ بولر حارث رؤف جنہوں نے افتتاحی میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں، بولنگ رینکنگ میں تین درجے بڑھ کر 28 ویں نمبر پر آ گئے۔

پاکستان، جو اس وقت او ڈی آئی میں چوتھے نمبر پر ہے، ٹیسٹ اور ٹی20 فارمیٹس میں ساتویں پوزیشن پرموجود ہے۔